فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        IFree Palestinevisit to ANF
12 Oct
Al-Marah Foundation's, thirteenth home, opens - a new example of love, care, and transparency for orphans and helpless children,

المرا فاؤنڈیشن کا تیرہواں گھر افتتاح — یتیم و بے سہارا بچوں کے لیے محبت، کفالت اور شفافیت کی نئی مثال.

لاہور:المرا فاؤنڈیشن، جو یتیم اور بے سہارا بچوں کی پرورش، تعلیم اور تربیت کے لیے وقف ہے، نے آج اپنے تیرہویں گھر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ یہ سنگِ میل اس بات کا ثبوت ہے کہ ادارہ خدمتِ انسانیت کے مشن پر مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔
اس موقع پر ملک کی معروف سیاسی، سماجی اور کھیلوں کی شخصیات نے شرکت کی، جن میں ابرارالحق، ڈی ایی  جی محبوب اسلام للہ اور عاطف رانا شامل تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آیی  جی محبوب اسلم  للہ نے کہا:
“میری خواہش ہے کہ اس ملک میں جتنے بھی یتیم اور لاوارث بچے ہیں، میں ان کا باپ بنوں۔ المرا فاؤنڈیشن کو کوئی ایک روپیہ دے یا نہ دے، وہ اس فاؤنڈیشن کا آڈٹ ضرور کر سکتا ہے۔ شفافیت، خدمت اور انسانیت ہمارا بنیادی مشن ہے۔”
عاطف رانا نے اپنے خطاب میں کہا:
“المرا فاؤنڈیشن جیسے ادارے پاکستان کے اصل ہیرو ہیں جو ان معصوم بچوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدل رہے ہیں۔”
اس وقت المرا فاؤنڈیشن کے زیرِ کفالت ڈھائی سو سے زائد یتیم و بے سہارا بچے ہیں جو ادارے کی شفقت بھری سرپرستی میں تعلیم، تربیت اور رہائش کی بہترین سہولتیں حاصل کر رہے ہیں۔ ادارے کے بانی ڈی آیی  جی  محبوب اسلم  للہ اور ان کی اہلیہ محترمہ صوفیہ وڑائچ ان بچوں کی نگہداشت اپنے بچوں کی طرح کر رہے ہیں۔
چیئرپرسن محترمہ صوفیہ وڑائچ نے کہا:
“ہماری قوم سے اپیل ہے کہ وہ المرا فاؤنڈیشن کا ساتھ دے۔ خود آکر دیکھے کہ ہم یتیم و بے سہارا بچوں کے لیے کس طرح امید کی روشنی بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔”
تقریب میں شریک دیگر سیاسی، سماجی، مذہبی اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے بھی المرا فاؤنڈیشن کے جذبۂ خدمتِ خلق کو سراہا اور اسے پاکستان میں فلاحی کاموں کا ایک مثالی ماڈل قرار دیا