فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        IFree Palestinevisit to ANF
17 Oct
Al-Marah Foundation's collaboration event, commitment to service, cooperation and humanity.

المرا فاؤنڈیشن کی کولیبریشن تقریب, خدمت، تعاون اور انسانیت کا عزم.

لاہور:المرا فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ایک روح پرور کولیبریشن ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز بچوں کے بہتر مستقبل، ادارے کی کامیابی اور ملک کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا سے ہوا۔ تقریب میں ملک کے معروف بزنس مین، ڈویلپرز، اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں المرا چِلڈرن کمپلیکس کے گری سٹرکچر کی تکمیل پر شکرانے کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ سنٹرل پارک کے اونر میاں طاہر جاوید نے یہ قیمتی زمین المرا فاؤنڈیشن کو عطیہ کی، جس پر یہ عظیم منصوبہ تعمیر ہو رہا ہے۔مزید یہ کہ الفتح اسٹور کے اونر عرفان اقبال  شیخ اور  انیس شیخ نے اس کمپلیکس کا مکمل گری سٹرکچر تیار کروایا، جبکہ اس کی فرنشنگ کا کام اے بی ایس کے اونر سبیل کرام انجام دیں گے۔


المرا فاؤنڈیشن کے برانڈ ایمبیسیڈر، حمزہ علی عباسی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:“میں نے دنیا بھر میں کئی یتیم خانوں کا دورہ کیا ہے، مگر المرا فاؤنڈیشن جیسا پیار، شفقت اور منظم نظام کہیں نہیں دیکھا۔ یہاں کے بچے ایسے ماحول میں پرورش پا رہے ہیں جیسے اپنی ماں کے سائے میں۔”انہوں نے مزید کہا:“یہ ادارہ صرف کفالت نہیں بلکہ کردار سازی، تعلیم اور عزتِ نفس کی بحالی کا کام کر رہا ہے۔ ایسے ادارے ہی حقیقی انسانیت کی خدمت کی علامت ہیں۔”


میاں طاہر جاوید (اونر سنٹرل پارک) نے کہا:“المرا فاؤنڈیشن نے یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت کا جو بیڑہ اٹھایا ہے، وہ انسانیت کی خدمت کی بہترین مثال ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم اس مشن کا حصہ ہیں۔”


ڈی آئی جی محبوب اسلم لِلّٰہ نے کہا:“میری خواہش ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں اس طرح کے مزید سیٹ اپ قائم کیے جائیں تاکہ ہر یتیم بچے کو اپنا گھر، بہتر تعلیم اور محفوظ مستقبل مل سکے۔ المرا فاؤنڈیشن ایک امید کی کرن ہے۔”


سبیل کرام (اونر اے بی ایس) نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:“ان شاءاللہ اللہ مجھے مزید توفیق دے کہ میں المرا فاؤنڈیشن کے اس مشن میں اپنا حصہ ڈالتا رہوں۔ میری درخواست ہے کہ دیگر مخیر حضرات بھی ان کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ یہ ادارہ انسانیت کی حقیقی خدمت کر رہا ہے۔”


چیئرپرسن صوفیہ وڑائچ نے تمام دونرز،   اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:“آپ سب نے المرا فاؤنڈیشن پر اعتماد کیا اور ہمارا ساتھ دیا۔ آج جو ہم نے گری سٹرکچر مکمل کیا ہے، یہ آپ سب کی دعاؤں اور تعاون کا نتیجہ ہے۔ اب ہم اس کمپلیکس کی فرنشنگ اور بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے مزید محنت کریں گے۔”


تقریب میں ملک کی متعدد کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور المرا فاؤنڈیشن کے کام کو سراہا، جبکہ تمام مہمانوں نے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی۔