فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        IFree Palestinevisit to ANF
29 May
29May

پاکستان مسلم لیگ (ن) بحرین کے نو منتخب صدر ندیم حفیظ کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیے کا اہتمام بحرین کے معروف انٹرنیشنل ریجنسی ہوٹل، منامہ میں کیا گیا۔


پاکستان مسلم لیگ (ن) بحرین کے نو منتخب صدر ندیم حفیظ کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیے کا اہتمام بحرین کے معروف انٹرنیشنل ریجنسی ہوٹل، منامہ میں کیا گیا۔ اس پروقار تقریب کا اہتمام پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر، محترم شیخ سعید صاحب کی جانب سے کیا گیا۔تقریب میں بحرین اور سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ن لیگی رہنماؤں، ممتاز کاروباری شخصیات اور کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جن میں شامل تھے: پارٹی عہدیداران  چیئرمین افتخار احمد ملک ، جنرل سیکرٹری ثروت سید ، سیکرٹری انفارمیشن شاہد مقصود چوہدری ، ایڈیشنل سیکرٹری فرید اللہ خان ، جوائنٹ سیکرٹری عامر اشرف بٹ ، ممبران ایکزیکٹیو کمیٹی اشفاق بٹ ، چوہدری ارشد ، میڈیا کوآرڈینیٹر ساجد بٹ ، ممبران سوشل میڈیا عنصر محمود راجہ ، نعمان عارف ملک اور کمیونٹی کے معزز دوست شریک ہوئے ۔اس موقع پر چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیرز بیرسٹر امجد ملک صاحب نے بھی ویڈیو کال کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے نومنتحب صدر ندیم حفیظ اور ٹیم ممبران کو مبارکباد دی، شیخ سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہاندیم حفیظ پارٹی کے ساتھ گزشتہ کئی سالوں سے جڑے ہوئے ہیں اور ہمیشہ تنظیمی معاملات میں اپنے خلوص، محنت اور مثبت رویے سے سب کو متاثر کرتے آئے ہیں۔ ان کا کردار ہر موقع پر متحد کرنے والا اور رہنمائی فراہم کرنے والا رہا ہے۔ ان کی قیادت میں مسلم لیگ ن بحرین مزید مضبوط اور منظم ہو گی۔ وہ پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، جن پر ہمیں فخر ہے۔"ندیم حفیظ نے اپنے خطاب میں کہا:"میں محترم شیخ سعید بھائی کا دلی طور پر شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے اعزاز میں یہ خوبصورت تقریب منعقد کی،`انہوں نے مزید کہا:`"میں اپنے قائد محترم میاں محمد نواز شریف صاحب، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف صاحب، ڈپٹی وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ (ن) انٹرنیشنل افیئرز محترم اسحاق ڈار صاحب، جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل افیئرز محترم چوہدری نور الحسن تنویر صاحب، اور سینئر نائب صدر و چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک صاحب کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور یہ بڑی ذمہ داری سونپی۔ یہ میرے لیے اعزاز بھی ہے اور ایک بڑی ذمہ داری بھی۔ میں پوری کوشش کروں گا کہ قیادت کے اعتماد پر پورا اتروں اور اوورسیز پاکستانیوں کی بہتر نمائندگی کر سکوں۔"چیئرمین مسلم لیگ ن افتخار احمد ملک صاحب اپنے خطاب میں قیادت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ندیم حفیظ کو بحرین چیپٹر کی صدارت کیلئے منتخب کیا ہے جس وہ واقعی حقدار تھے کیونکہ مسلم لیگ ن کیلئے انکی لازوال محبت اور بے شمار قربانیاں ہیں ۔تقریب کے اختتام پر ندیم حفیظ کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے، شرکاء نے انہیں مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب کا ماحول اتحاد، خلوص اور ن لیگی جذبے کی بھرپور نمائندگی کرتا رہا۔