فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        IFree Palestinevisit to ANF
19 May
youm e tashkar ceremony. PMYP Chairman Rana Mashhood Ahmad Khan,

چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی پر مبنی "آپریشن بُنیانُ المرسوس" کی فتح کے حوالے سے فالکن کلب لاہور میں ایک خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا۔ 

چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی پر مبنی "آپریشن بُنیانُ المرسوس" کی فتح کے حوالے سے فالکن کلب لاہور میں ایک خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا۔ اس پُروقار تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے ریسرچ ونگ اور پلاننگ یونٹ کے اراکین، ممتاز صحافی، جامعات کے وائس چانسلرز اور دیگر نمایاں قومی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر رانا مشہود احمد خاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ "آپریشن بُنیانُ المرسوس" پاکستان کی عسکری برتری، قومی یکجہتی اور قیادت کے عزمِ صمیم کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی محض ایک عسکری کارروائی نہیں، بلکہ یہ پاکستان کے نظریاتی اور جغرافیائی دفاع کی فتح ہے۔ انہوں نے قومی سلامتی کے اداروں، پالیسی سازوں اور نوجوان قیادت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس جدوجہد نے پوری قوم کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا ہے۔