I
لاہور: اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرپرسن بیرسٹر امجد ملک نے یوم تشکر کے موقع پر فلیٹیز ہوٹل میں منعقدہ ایک پُروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10 مئی کو "یوم تشکر" کے طور پر منانے کا مقصد افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج ہر لمحہ وطن کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے تیار رہتی ہیں۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم جتنا بھی اختلاف رائے رکھیں، ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ ایک ماں اپنے لختِ جگر کو سرحد پر بھیجتے ہوئے کیسے دعاؤں میں لپٹا ہوا رخصت کرتی ہے۔"انہوں نے ذاتی تجربہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بڑا بھائی بھی پاک فوج میں خدمات سرانجام دیتا رہا ہے، اور جب وہ کسی حساس محاذ پر جاتا، تو ان کی والدہ دل سے دعائیں دے کر اسے رخصت کرتیں۔بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں روزانہ ہمارے فوجی شہادتیں دے کر اس ملک کی حفاظت کر رہے ہیں۔ جب تک ہماری مائیں زندہ ہیں اور ہمارے سپاہی سرحدوں پر ڈٹے ہوئے ہیں، پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ 10 مئی اور 28 مئی جیسے دن رہتی دنیا تک یاد رکھے جائیں گے کیونکہ ان ایام میں قوم نے اتحاد، قربانی اور تحفظِ وطن کا عملی مظاہرہ کیا۔اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ دنیا کے جس کونے میں بھی پاکستانی موجود ہیں، وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہر مشکل گھڑی میں اوورسیز پاکستانیوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کے حقیقی سفیر اور محافظ ہیں۔"انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بنائے گئے ادارے آج بھی فعال ہیں، جبکہ گزشتہ ادوار میں ان اداروں کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ مسلم لیگ (ن) ہی وہ جماعت ہے جس نے نہ صرف اوورسیز پاکستانیوں بلکہ خواتین کو بھی بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں الفاظ نہیں، کام دیکھنے چاہئیں۔ کون حقیقت میں خدمت کرتا ہے اور کون صرف دعوے کرتا ہے، یہ فرق اب واضح ہو چکا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتیں تشکیل دی جا رہی ہیں جو 6 ماہ میں مقدمات کا فیصلہ کریں گی، اور او پی سی کا آن لائن پورٹل ہر اوورسیز پاکستانی کے لیے ہمہ وقت کھلا ہے۔آخر میں، بیرسٹر امجد ملک نے تقریب میں مختلف ممالک سے شریک ہونے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع دینے والی پہلی جماعت ہے، اور اسی وجہ سے وہ قومی تعمیر میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔تقریب میں پاکستان اور مختلف ممالک سے اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں مہمان خصوصی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، معاون خصوصی اور وزیر عشر اینڈ زکات راشد ناصر اللہ، رکن قومی اسمبلی شمائلہ رانا، فرزانہ کوثر (متحدہ عرب امارات)، طیّبہ چیمہ (امریکہ)، شیخ سعید (صدر مسلم لیگ ن، (سعودی عرب)، عنصر بٹ (جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن، جرمنی)، اشفاق انور ، رانا زاہد (مسلم لیگ ن، جنوبی افریقہ)، غلام عباس بھٹی (متحدہ عرب امارات) اور ڈپٹی اٹارنی جنرل رانا خرم ایڈووکیٹ ، صدر مینارٹی ونگ مسلم لیگ ن اٹلی شہزاد بھٹی ، بیلجیم مسلم لیگ ن کے صدر پرویز اقبال ، متحدہ عرب امارات سے چوہدری محمد شفیع ، جاپان سے ملک محمد یونس، عرفان صدیقی ، سپین سے راجو الیگزینڈر ، شارجہ سے عدنان اور حسن طور، لندن سے نثار جاوید، کامران اشرف، سپریم کورٹ بار کے ممبران خاتون وکلاء ناہید بیک اور سونیاجدون ، ہیڈ آف لاء ڈیپارٹمنٹ امان اللہ خان اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔ میاں نواز شریف صاحب کے سیکرٹری حاجی شکیل نے خصوصی شرکت کی۔ چالیس ملکوں کے نمائیندوں نے اپنے اپنے احساسات ریکاڑد کروائے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ بیرسٹر امجد ملک نے تمام شرکاء کا فرداً فرداً اور اپنی ٹیم کا یوم تشکر کے انعقاد پر خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے سعودی عرب سے شیخ سعید احمد ، کویت سے عرفان ناگرہ ، فرانس سے رانا محمود علی خان ، آسٹریا سے علی شرافت ، اٹلی سے شہزاد بھٹی اور ساؤتھ افریقہ سے میاں نصیر احمد کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے یوم تشکر کے انعقاد میں خصوصی تعان کیا۔ انشااللہ اوورسیز پاکستانی کمیشن اپنے قومی دن اسی طرح مناتا رہے گا اور ہم انشااللہ جشن آزادی جوش خروش سے منائیں گے۔ آخر میں او پی سی کی جانب سے مہمان خصوصی مجتبیٰ شجاع الرحمن کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔