فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        IFree Palestinevisit to ANF
18 Jun
There is no difference between me and Shahbaz Sharif: Nawaz Sharif.

مجھ میں اور شہباز شریف میں کوئی فرق نہیں: نواز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھ میں اور شہباز شریف میں کوئی فرق نہیں۔

لندن میں صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کوئی بھی ہو فرق نہیں پڑتا ہم ایک ہیں۔سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت اندرونی اور عالمی سطح پر بہترین کام کر رہی ہے، ایران کے معاملے پر حکومت کا مؤقف حق پر مبنی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کیا، ہماری فوجی صلاحیت دفاع کے لیے ہے۔