Social media influencers meet with Ameer Tehreek-e-Labbaik Pakistan Hafiz Saad Hussain Rizvi.
Social media influencers meet with Ameer Tehreek-e-Labbaik Pakistan Hafiz Saad Hussain Rizvi.
20 May
امیر تحریکِ لبیک پاکستان حضرت حافظ سعد حسین رضوی سے سوشل میڈیا سے وابستہ انفلونسرز کی ایک اہم ملاقات ہوئی
لاہور: ( یوتھ رپورٹ) امیر تحریکِ لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی سے سوشل میڈیا سے وابستہ انفلونسرز کی ایک اہم ملاقات ہوئی، اس میں حافظ سعد حسین رضوی کے ساتھ مرکزی رکن شوریٰ علامہ فاروق الحسن، رکن شوریٰ سجاد سیفی، مرکزی رکن شوریٰ سید جیلان شاہ اور سوشل میڈیا ہیڈ تحریک لبیک پاکستان ریحان محسن خان بھی موجود تھے۔ اس ملاقات میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متحرک نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ گفتگو کے دوران سوشل میڈیا کی موجودہ صورتحال، اس کے مؤثر استعمال، اور تحریکِ لبیک پاکستان کے پیغام کو آن لائن دنیا میں پھیلانے کے عملی طریقوں پر تفصیل سے بات چیت ہوئی، امیر تحریکِ لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے شرکاء کو تحریک کے نظریے اور مقاصد سے آگاہ کیا اور زور دیا کہ سوشل میڈیا کے محاذ پر مؤثر، باوقار اور منظم انداز میں کام کرتے ہوئے سچائی، دینی اقدار اور قومی مفاد کا پیغام عام کیا جائے، تمام شرکاء نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تحریک کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔