فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        IFree Palestinevisit to ANF
28 Dec
International Migration Week and Christmas Marked with Quaid-e-Azam, Nawaz Sharif Birth Anniversary Ceremony in Lahore,


انٹرنیشنل مائیگریشن ویک کے دوران کرسمس کی مناسبت اور بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ، سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر انٹرنیشنل افیئرز کے زیراہتمام پروقار تقریب
لاہور: 26 دسمبر 2025بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ اور قائدِ مسلم لیگ (ن) و سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ، نیز کرسمس کے پُرمسرت موقع پر انٹرنیشنل افیئرز کے زیراہتمام ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ملک بھر اور بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں، معزز شخصیات اور کارکنان نے شرکت کی۔ تقریب کی میزبانی شہزاد بھٹی، صدر مسلم لیگ (ن) مینارٹی  وِنگ اٹلی نے کی۔
اس موقع پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی گئی اور بین المذاہب ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
تقریب کا آغاز حافظ ایاز کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ عمران بھٹی نے مسیحی برادری کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ بعد ازاں شہزاد بھٹی نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور سپاسنامہ پیش کیا۔ 
تقریب کے مہمانِ خصوصی بیرسٹر امجد ملک، وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان شاء اللہ موجودہ حکومت قائدِ اعظمؒ کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے مؤثر اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، اور پاکستان ترقی، خوشحالی اور استحکام کی نئی منازل طے کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے افکار آج بھی ہماری رہنمائی کا سرچشمہ ہیں اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت ان کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے قائدِ اعظمؒ اور میاں محمد نواز شریف کو یومِ پیدائش پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی، استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔
تقریب سے سلمان غنی (سینئر صحافی)، عامر احمد خان (ڈائریکٹر ایڈمن، اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب)، شہزاد بھٹی (ہیڈ مینارٹی وِنگ اٹلی، مسلم لیگ ن)، ڈاکٹر صغریٰ صدف (سابق ڈائریکٹر پلیک)، ڈاکٹر ابو الفضل (صدر مسلم لیگ ن، آسٹریلیا)، جنوبی افریقہ سے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر  رانا زاہد، راجہ خرم شہزاد (ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان)، ناہید بیگ  (سینئر وکیل) اور دیگر معزز شخصیات نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے قائدِ اعظمؒ کی لازوال جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ایڈوکیٹ سونیا جدون ، ایڈوکیٹ یونس نول، عمان سے سینئر نائب صدر مقصود بٹ ، ترکی مسلم لیگ ن کے صدر میر ابرار ، چین سے کاشف امین، متحدہ عرب امارات سے سجاد نزیر اور اوورسیز پاکستانی کمیشن کے افسران بالا نے خصوصی شرکت کی۔ 
تقریب کے اختتام پر قائدِ اعظمؒ، میاں محمد نواز شریف اور کرسمس کی خوشی کے موقع پر کیک کاٹا گیا، جبکہ ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ آخر میں بیرسٹر امجد ملک نےشہزاد بھٹی اور معززین کا شکریہ ادا کیا اور میزبان کو اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کی جانب سے خصوصی اعزازی شیلڈ پیش کی۔