I


بانی پاکستان قائدِ اعظمؒ محمد علی جناح اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر انٹرنیشنل افیئرز کے زیراہتمام پروقار تقریبلاہور: 25 دسمبر 2025 کو بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ اور قائدِ مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر انٹرنیشنل افیئرز کے زیراہتمام ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ملک بھر اور بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔ میزبانی مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد نے کی۔ اس موقعہ پر پوری دنیا میں مسیحی برادری کو کرسمس کے تہوار پر مبارکباد پیش کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر امجد ملک، وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب، نے کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے افکار آج بھی ہماری رہنمائی کرتے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت ان کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے قائدِ اعظمؒ اور میاں محمد نواز شریف کو یومِ پیدائش پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔تقریب سے مہمان خصوصی صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر راشد نصراللہ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ موجودہ حکومت قائدِ اعظمؒ کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور پاکستان ترقی، خوشحالی اور استحکام کی نئی منازل طے کرے گا۔اس موقع پر انٹرنیشنل چیپٹرز سے سعودی عرب سے شیخ سعید احمد، فرانس سے میاں محمد حنیف ، جنوبی افریقہ سے رانا زاہد اور قطر سے میاں اجمل ، بلوچستان سے سینئر راہنما نعیم کریم ، میاں نواز شریف کے سیکرٹری حاجی شکیل احمد نےبھی خطاب کیا۔ مقررین نے قائدِ اعظمؒ کی لازوال جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ بیرسٹر امجد ملک نے شیخ سعید احمد کا شکریہ ادا کیا اور اوورسیز پاکستانی کمیشن کا خصوصی نشان پیش کیا ۔