I
یوم تکبیر کے حوالے سے مسلم لیگ ن انٹرنیشنل آفئیرز کے مرکزی آفس کے زیر انتظام مسلم لیگ نون انٹرنیشنل آفئیرز کے سینئر نائب صدر اور چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے آن لائن زوم کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں دنیا بھر سے مسلم لیگ ن کے مختلف چیپٹرز کے افسران نے بھرپور شرکت کی ۔ میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت سے ہوا جسکی سعادت راجہ ابوبکر آفندی کو ملی۔ تحسین قادری صاحب نے نعتیہ اشعار پڑھے۔ اپنے صدارتی خطاب میں بیرسٹر امجد ملک نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور یوم تکبیر کی اہمیت بارے بتاتے ہوئے کہا کہقائد محمد نوازشریف کے دلیرانہ فیصلے کہ وجہ سے پاکستان ایٹمی طاقت بنا، اس وقت قائد نوازشریف نے تمام دباؤ و لالچ کو مسترد کیا، ہمیں اس دن کو دوسرے قومی دنوں کی طرح جوش و خروش سے منانا چاہئے، ابھی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کرکے اسکی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اور اس بار خصوصا حالیہ پاک بھارت جنگ کے تناظر میں اس دن کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔اسکے بعد دیگر شرکاء نے اپنا ویڈیو پیغام ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا قائد نوازشریف نے ملک کو ناقابل تسخیر بنا دیا، قیامت تک پاکستانی قوم نوازشریف کی احسان مند ہے۔ جاپان سے حافظ مہر شمس، امریکہ سے راحیل ڈار، جرمنی سے عنصر بٹ، بیلجئم سے غیاث الدین اور اٹلی سے قمر ریاض خان نے اس دن کی قومی اہمیت بارے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ زولفقار علی بھٹو نے اس کی بنیاد رکھی، ڈاکٹر عبدالقدیر نے اس ایٹمی پروگرام کو شروع کیا اور قائد نوازشریف نے پائیہ تکمیل تک پہنچایا۔ دنیا نے ان دھماکوں کو روکنے کیلئے پہلے پانچ ارب ڈالر کی رشوت کی پیشکش کی پھر امداد بند کرنے کی دھمکیاں دیں لیکن وہ غیرت مند نوازشریف کو نا خرید سکے اور نا انکے ارادوں کو تبدیل کر سکے۔ شیخ سعید صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب، چوہدری محمد علی فضل صدر مسلم لیگ نون عمان ، راجہ عامر صدر جنوبی کوریا ، ندیم حفیظ نو منتخب صدر مسلم لیگ ن بحرین، اشفاق انور سرپرست اعلی ساؤتھ افریقہ، اور رانا ابرار حسین سرپرست اعلی مسلم لیگ ن جاپان نے کہا کہ یوم تکبیر ہماری تاریخ کا سنہرا باب بن چکا ہے جسے فرض سمجھ کر ائیندہ نسلوں کو منتقل کیا جانا چاہیئے۔مسلم لیگ نون انٹرنیشنل آفئیرز کے سینئر نائب صدر بیرسٹر امجد ملک نے صدر انٹرنیشنل آفئیرز ڈپٹی پرائم منسٹر و وزیر خارجہ سینٹر اسحاق ڈار صاحب کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا "یومِ تکبیر—پاکستان کی تاریخ کا وہ ناقابلِ فراموش دن جب ہمارے عظیم قائد محمد نواز شریف کی جراتمند قیادت میں پاکستان ایک ایٹمی قوت بن کر اُبھرا"صدر مسلم لیگ ن یونان چوہدری اعجاز، ہانگ کانگ سے صدر عمران خان، ملک محمد افضل خان ہیڈ آف میڈیا ، علی شرافت صدر مسلم لیگ ن آسٹریا، صدر مسلم لیگ نون ملائشیا چوہدری نثار علی خان اور چیرمین مہر محمد نثار کے علاوہ مسلم لیگ نون آسٹریلیا کے صدر ڈاکٹر ابو الفضل نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔پرویز سندھیلہ کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا مسلم لیگ نون انٹرنیشنل آفئیرز اور ڈاکٹر میاں صابر جنرل کوآرڈینیٹر مسلم لیگ نون ایشیا نے بھی یوم تکبیر کے حوالے سے اپنا پیغام ریکارڈ کروایا۔ مسلم لیگ ن کے خاموش سوشل میڈیا سپاہیوں کو سلام پیش کیا گیا۔ کانفرنس کے آخر میں حافظ مہر شمس نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کرائی۔ دعا کے بعد بیرسٹر امجد ملک نے پرجوش انداز میں پاکستان زندہ باد ، نوازشریف زندہ باد ، پاکستان مسلم لیگ ن زندہ باد کے نعرے لگائے جسکا جواب تمام شرکاء نے پرجوش انداز میں دیا اور چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ نون انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک نے کانفرنس کے اختتام کا باقاعدہ اعلان کیا۔