فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        IFree Palestinevisit to ANF

24 Mar
PMLN International Conference, Held on Pakistan Day, 2026 to Promote Unity and National Vision,

پریس ریلیزیومِ پاکستان کے حوالے سے انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد23 مارچ 2026

یومِ پاکستان کے موقع پر مسلم لیگ (ن) انٹرنیشنل افیئرز کے زیرِ اہتمام ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں 37 ممالک سے تعلق رکھنے والے نمائندگان  خواتین ، یوتھ ، مینارٹی، سوشل میڈیا، لیبر ونگ کے نمیئندگان نے شرکت کی اور پاکستان سے اپنی لازوال محبت کا اظہار کیا۔
کانفرنس کا آغاز ناروے سے سرپرست اعلی نزیر خالد بٹ کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔
وائس چیئرپرسن اوورسیز کمیشن پنجاب، بیرسٹر امجد ملک نے وزیراعظم اور ڈپٹی وزیراعظم کا ساتھیوں اور قوم کیلئے  یوم پاکستان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کا بھی اس موقع پر خیر سگالی کا پیغام دیا گیا۔ 
بیرسٹر امجد ملک نے اپنے افتتاحی کلمات میں اندرون و بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو یومِ پاکستان کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ ہمیں قراردادِ پاکستان کی یاد دلاتا ہے، جب برصغیر کے مسلمانوں نے ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے قیام کا عزم کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس دن کو محض ایک رسمی تقریب کے طور پر نہیں بلکہ تجدیدِ عہد کے دن کے طور پر منانا چاہیے۔
کانفرنس میں امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، جاپان، کوریا، چین، اٹلی، پرتگال، آسٹریا، ترکی، کینیڈا، آسٹریلیا، بحرین، عمان سمیت دیگر ممالک سے مسلم لیگ (ن) کے چیپٹرز کے عہدیداران اور نمائندگان نے بھرپور شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف، وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور ڈپٹی وزیراعظم و صدر انٹرنیشنل افیئرز سینیٹر اسحاق ڈار کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔
کانفرنس کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شرکاء نے “پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
— اختتام