I


لاہور (یوتھ رپورٹ) ینگ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے ماہانہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی پیاف کے چیئرمین فہیم الرحمن سہگل تھے، جو یکم اکتوبر 2025 سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔اس موقع پر کے فاؤنڈر چیئرمین شہزاد اسلم اور صدر محمد عامر نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نے بھی فہیم الرحمن سہگل کو بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا، انہیں آئندہ صدر لاہور چیمبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اجلاس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر غور و فکر کیا گیا اور لاہور کی مارکیٹوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔آخر میں فہیم الرحمن سہگل نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:“آپ ہی اس مبارکباد کے اصل حقدار ہیں۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے دروازے ہمیشہ آپ کے لئے اوپن ہیں ا ور یہ دفتر دراصل آپ سب کا ہی ہے۔”