فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        IFree Palestinevisit to ANF
01 Oct
LCCI new office-bearers take oath at AGM 2025-26,

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران نے سالانہ جنرل میٹنگ کے موقع پر حلف اٹھا لیا۔ 

نومنتخب صدر فہیم الرحمان سہگل، سینیئر نائب صدر تنویر احمد اور نائب صدر خرم لودھی نے حلف اٹھاتے ہوئے بزنس کمیونٹی اور ملکی معیشت کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب میں سابق صدور اور سینئر گروپ لیڈرز نے بھی شرکت کی، جن میں میاں انجم نثار (چیف پیٹرن پیاف)، فہیم الرحمن (چیئرمین پیاف)، محمد علی میاں (سابق نائب صدر )، علی حسام اصغر اور خواجہ شہزَیب اکرم شامل تھے۔*لاہور کی تاجر برادری کے بے مثال اجتماع میں قیادت کی تبدیلی کی تقریب!* *سبکدوش ہونے والے صدر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان، نائب صدر شاہد نذیر چودھری، چیئرمین پیاف پائنیرپروگریسیو الائنس میاں انجم نثار، ،سابق لاہور چیمبر صدر محمد علی میاں ، چیئرمین پائنیر بزنسمین گروپ علی حسام اصغر، الیکشن کمیشن نصراللہ مغل ، یوسف شاہ، محسن بشیراور شہر کی تاجر برادری کی بھرپور شرکت....!!**نومنتخب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے۔ جدید عالمی معیشت میں ترقی کرنے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت اور نجی شعبہ مل کر مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کریں....!!* *انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری کے نمایاں آثار سامنے آ رہے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر 19.7 ارب ڈالرسے تجاوز کرگئے ہیں۔ مجموعی قومی پیداوار بھی نمایاں طور پر بہتر ہو کر 411 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مالی سال 2024-25میں جی ڈی پی گروتھ ریٹ میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر حکومتی اداروں کے ساتھ نہ صرف مشاورت کے عمل کو مزید مو¿ثر بنائے گا بلکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت صنعتی جدت، ہنر مند افرادی قوت کی تیاری، برآمدات کے فروغ اور اور ٹیکنالوجی کی منتقلی جیسے اہم شعبوں میں بھی بھرپور کردار ادا کرے گا۔* *سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی حکومت نے نجی شعبے کو پالیسی سازی میں شریک کیا، ترقی کی رفتار دوگنی ہو گئی....!!* *نائب صدر خرم لودھی نے کہا کہ لاہور چیمبر پاکستان کو عالمی منڈیوں تک رسائی دلانے کے لیے اپنی سفارتی و تجارتی کوششوں کو مزید تیز کرے گا۔**سابق صدور میاں انجم نثار، محمد علی میاں اور سابق سینئر نائب صدر علی حسام اصغر نے نئی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت تاجر برادری کی فلاح و بہبود اور معاشی استحکام کے لیے اپنی بہترین صلاحتیں بروئے کار لائے گی۔*