I
لاہور (23 ستمبر 2025) – سہارا فار لائف ٹرسٹ کے چیئرمین ابرارالحق اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر چوہدری اسرارالحق نے یونیورسٹی آف لاہور میں ایک اہم تقریب کی میزبانی کی، جس میں کرکٹ ٹیم “ناروال کنگز” کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف لاہور کے چیئرمین اور سی ای او، اویس رؤف نے کہا کہ یہ شراکت نہ صرف کھیلوں کے فروغ کا باعث بنے گی بلکہ تعلیم اور سماجی ترقی کے لیے بھی نئی جہت فراہم کرے گی۔یہ تقریب پنجاب میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک تاریخی سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔ اعلان کیا گیا کہ سابق اسٹار کرکٹرز محمد حفیظ اور عبدالرزاق ٹیم نارووال کنگز کا حصہ ہوں گے، جبکہ قومی کرکٹر عمر اکمل نے تقریب میں خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیم نوجوان ٹیلنٹ کے لیے ایک روشن پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔ابرارالحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ
چوہدری اسرارالحق نے بھی زور دیا کہ کھیل اور فلاح کا یہ امتزاج سہارا فار لائف ٹرسٹ کے مشن کی عکاسی کرتا ہے۔تقریب میں عمر تاج ڈائریکٹر کمرشل پنجاب پریمیئر لیگ, معزز مہمانوں، طلبہ، کرکٹ کے شائقین اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور سب نے ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ آخر میں سہارا فار لائف ٹرسٹ اور یونیورسٹی آف لاہور کی انتظامیہ نے تمام میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔