منشیات سے پاک پاکستان ہماری مشترکہ ذمہ داری لاہور 26 جون 2025 ریجنل ڈائریکٹوریٹ انٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) کی پنجاب کے زیر اہتمام انسداد منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک پر وقار تقریب کا انقعاد الحمرا ہال لاہور میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبد المعید ( بلال امتیاز ملٹری تھے۔ تقریب میں اے این ایف کے شہدا کے اہل خانہ سول و ملٹری اداروں کے نمائندگان، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر، معروف سماجی شخصیات، ڈاکٹرز ، طلبات ، این جی اوز اور سول سوسائٹی کے اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد ریجنل ڈائر یکٹر اے این ایف پنجاب نے معززمہمانان کو خوش آمدید کہا، اور اے این ایف کی جدو جہد ، شہدا کی قربانیوں اور منشیات کے خلاف جاری مہم پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نہ صرف خود منشیات سے دور رہیں گے بلکہ دوسروں کو بھی اس لعنت سے بچانے کے لیے عملی کردار ادا کریں گے تاکہ پاکستان کو ایک منشیات سے پاک صحت مند اور باوقار معاشرہ بنایا جا سکے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس زندہ باد پاکستان پائندہ باد