فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        IFree Palestinevisit to ANF
28 Aug
If dams had been built, floods could have been prevented and cheap electricity would have been available: Governor Punjab.”

  اگر ڈیم بناتے تو سیلاب سے بچ جاتے، سستی بجلی بھی میسر ہوتی ہے: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ اگر ڈیم بناتے تو سیلاب سے بچ جاتے اور سستی بجلی بھی میسر ہوتی ہے۔

لاہور میں دریائے راوی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری نالائقی ہے کہ ہم ڈیمز نہیں بنا سکے، کچھ ڈیمز شروع ہوئے ہیں، مزید چھوٹے چھوٹے ڈیمز بن رہے ہیں۔سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں ڈیمز سے متعلق ایمرجنسی نافذ کرنی چاہیے، ہر سائڈ سے بجٹ کاٹ کر ڈیمز بنانے چاہئیں، یہ ہماری نااہلی ہے کہ اب تک ہم ڈیمز نہیں بنا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سیلابی صورت حال کے باعث ابھی ہمارے لیے مشکل ہے، لیکن یہ اللّٰہ کی طرف سے انعام بھی ہے، اگر جسڑ کے مقام پر کوئی ریلیف کیمپ نہیں لگا ہے تو اس پر ایکشن لیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی صورتحال ہے تمام اداروں نے مل کر کام کرنا ہے، 30 سال کے بعد اتنا زیادہ پانی آرہا ہے، انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے، اب وزیراعظم نے جو کام کیا ہے اس پر ان کو عوام کی طرف سے شاباش دی گئی۔