فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        IFree Palestinevisit to ANF
13 Sep
Certificate Distribution Ceremony ANF Punjab,

یوتھ ایمبیسڈرز کی اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں فورس کمانڈر بریگیڈیئر سکندر حیات چوہدری نے سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

لاہور ( ) اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کے فورس کمانڈر بریگیڈیئر سکندر حیات چوہدری کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے منشیات کی روک تھام اور انسدادِ منشیات کے حوالے سے نمایاں خدمات پر ستارہ امتیاز کا اعلان ہونے پر سینئر عہدیداران نے دلی مبارکباد پیش کی، ان کی خدمات کو سراہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر اے این ایف پنجاب کی جانب سے سول سوسائٹی، این جی اوز اور یوتھ ایمبیسڈرز کی اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں فورس کمانڈر بریگیڈیئر سکندر حیات چوہدری نے سرٹیفکیٹس اور ایوارڈز تقسیم کیے۔ان کے ہمراہ جوائنٹ ڈائریکٹر کرنل شوکت اللہ، میجر نزیر احمد، ڈاکٹر ماریہ علی (اسسٹنٹ ڈائریکٹر)، ڈی ڈی آر سید ذوالفقار حسین (کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات/منشیات مہم)، چیئرمین گلوبل این جی او "گلوبل گروپ گریس ری ہیب سینٹر" ڈاکٹر ظفر اقبال میاں، اکمل اویسی پیرزادہ (صدر تنظیم الفجر پاکستان)، ڈاکٹر سدرہ فرید (جی سی یونیورسٹی)، مس فائزہ کاشف (سی ای او لِنگوا اسپارک انسٹیٹیوٹ اینڈ کنسلٹنسی)، ڈاکٹر نورالزمان رفیق، محمد تحسین القادری (مینجنگ ایڈیٹر یوتھ انٹرنیشنل ای-میگزین)، کنزا وحید (سب ایڈیٹر یوتھ میگزین)، تنظیم الفجر پاکستان کی نائب صدر مس ثمرہ شہزادی، آفتاب (یوتھ ایمبیسڈر) اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔تمام شرکاء نے بریگیڈیئر سکندر حیات چوہدری کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔آخر میں بریگیڈیئر سکندر حیات چوہدری نے کہا کہ ملک سے منشیات کے خاتمے کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ہماری اولین ذمہ داری نوجوان نسل کو منشیات سے بچانا ہے۔