I
پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے سر پرست اعلیٰ رانا ابرار حسین کی ا ہلیہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے جاپان میں محفل قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا-
پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے سر پرست اعلیٰ رانا ابرار حسین کی ا ہلیہ مرحومہ اور رانا وقاص ابرار ،رانا وقار ابرار کی والدہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے بروز اتوار ١١ مئی جاپان کے اباراکی پریفیچر کے باندو شہر کی مسجد المصطفےٰ میں محفل قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں جاپان بھر سے کثیر تعداد میں جاپان کی معروف مذہبی،سیاسی،سماجی اور کاروبارے شخصیات کی بھرپور شرکت قآن خوانی کے بعد مسجد ہذا کے امام و خطیب علامہ حافظ قاری محمد جہانگیر خان نے موت کے حوالے سے تلاوت قرآن کی اور چند احادیث بیان کیں کہ انسان کا دنیا پے آنے کا مقصد کیا ہے دعائے مغفرت پروفیسر مغل عبدالمجید نے کرائی ،نعت رسول مقبول رانا ارشد علی،جاوید نیازی اور رانا نیاز احمد نے پیش کی آخر میں رانا ابرار حسین نے آئے ہوئے دوست احباب کا شکریہ غم میں نڈال بھرائی ہوئی آواز میں کیا انھوں نے کہا کہ پورے جاپان سے میرے درینہ سیاسی،سماجی و کاروباری دوست تشریف لائے ہیں اور میرے بیٹوں رانا وقاص ابرار اور رانا وقار ابرار کے کے دوست احباب آج ہمیں اس غم کی گھڑی میں پُرسا دینا آئے ہمارے غم میں شریک ہوئے میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ایک ایک فرد کا شکریہ ادا کرتا ہوں انھوں نے کہا رانا نیاز نے جو کلام پڑا اس کی وجہ سے میں جزباتی سا ہوگیا اور ہر آنکھ آج اشکبار ہوگئی ،جن معروف شخصیات نے شرکت فرمائی ان میں سابق صدر پاکستان اسوسی ایشن جاپان شہزاد علی بہلم،فیئر میڈیکل کمپنی کے روح رواں اسد نواز خان،صدیق ریسٹورنٹ کے روح رواں رمضان صدیق ،عوامی نیشنل پارٹی کے صدر محمد نعیم خان،پیپلز پارٹی کے سابق صدر نعیم الگنی آرائیں،رانا وحید قادی ،مسلم لیگ ن جاپان کے کوآرڈینیٹر حافظ مہر شمس،مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر سکندر پسیہ،مسلم لیگ ن کے نائب صدور ضحاک زاہد خان،محمد علی حیدری ،رانا ارشد علی،محمد آصف بھٹی،ہم خیال گروپ کے ملک محمد سلیم،راجہ عتیق الرحمان،مسجد زین العابدین کے امام و خطیب پروفیسر عبدلمجید مغل،ظہیر دانش،راجہ ناصرنواز،الطاف حسین،دستگیر خان،فیصل پرنس،انعام الحق،مہرلیاقت علی،ملک کاشف اعوان،جام موٹرز کے جام،جہانگیر احمد،فیاض احمد،بوبی خالد بھٹی،تجمل حسین منج،رانا احمدمظفر،محمد ادریس قادری،سید محمد عظیم،رانا مشرف علی،راناشاکر علی،رانا سخاوت علی،رانامقرب علی،عامر عالم عیش،معروف کالم نگار ظہیر دانش،مسلم لیگ ن کے نائب صدر نعمان ندیم بھٹی،محمد اسحاق نشی،موبائل اسٹوڈیو کے سائیں محمد سلیم،مسلم لیگی رہنما محمد عقیم مصطفےٰ،رانا نیاز احمد،مدثر احمد اور دیگر شامل تھےعلامہ حافظ قاری محمد جہانگیر خان نے موت کی حقیقت پر بیان دیا اور پروفیسر مغل عبدالمجید نے دعائے مغفرت کرائی