I
ٹوکیو جاپان(یوتھ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے زیر اہتمام عظیم الشان (یوم تشکر و یوم تکبیر)منایا گیا- تقریب زیر سرپرستی رانا ابرار حسین سرپرست اعلیٰ پاکستان مسلم لیگ ن جاپان منعقد ہوئی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ نثار احمد نے حاصل کی نعت رسول مقبوکﷺ ملک خالد منور نی پیش کی اس کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ سب حاظرین نے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہو کر پڑھا ، آج کی تقریب بہت ہی یاد گار تقریب تھی جس میں جاپان کی معروف مذہبی، دینی،سماجی ،سیاسی اورکاروباری شخصیات نے شرکت فرمائی مقررین نے حکومت وقت اور افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا مقررین میں ،رانا ابرار حسین سرپرست اعلیٰ مسلم لیگ ن جاپان،حافظ مہر شمس کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن جاپان انٹرنیشنل آفیئر،پروفیسر عبدلمجید مغل امام و خطیب مسجد زینب العابدین،قاری علی حسن چیرمین اسلامک سینٹر تجوید القرآن،ممتاز مسلم لیگی رہنما الحاج فواد احمد مشتاق،اے این پی جاپان کے صدرمحمد نعیم خان، مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدرسکندر علی پسیہ،نائب صدر مسلم لیگ ن ساجد حسین کھٹڑ،چیرمین یوتھ ونگ نوازش علی سلہری ،منہاج القرآن سینٹر کے روح رواںعلامہ محمد شکیل ثانی،مدینہ مسجد تودا امام و خطیب مولانا رئیس احمد صدیقی،مسلم لیگ ن کے فنانس سیکرٹری سید قمراحمد ،نائب صدر محمد علی ستار،نائب صدر یوتھ ونگ نعمان ندیم بھٹی،محمد آصف بھٹی نائب صدر اور سید محمد عظیم شامل تھے تقریب کے اختتام پرپروفیسر عبدالمجید مغل نے دعائے خیر کرائی اور حاظرین نے پر تکلف کھانوں سے ضیافت کا لطف اٹھایا اور آپس میں یاد گار تصاویر بھی بنوائیں اور راناابرار حسین اور محمد علی ستار نے مہمانوں کو گلے لگا کر الودع کیا ۔