فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        IFree Palestinevisit to ANF
03 Aug
A grand dinner hosted by, Pakistan Muslim League-Nawaz, Japan chief Patron Rana Abrar Hussain, in honor of, Barrister Amjad Malik,

بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے سر پرست اعلیٰ رانا ابرار حسین کا پروقار عشائیہ.

    پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے سر پرست اعلیٰ رانا ابرار حسین کی جانب سے وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب، بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں ایک پُروقار عشائیے کا اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔
اس موقع پر   پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے سر پرست اعلیٰ رانا ابرار حسین نے  مسلم لیگ ن جاپان اور اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے بیرسٹر امجد ملک کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کا وائس چیئرپرسن مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کی اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر امجد ملک کی تعیناتی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ میں سنگِ میل ثابت ہوگی۔
بیرسٹر امجد ملک نے اس پرخلوص دعوت اور شاندار عشائیے پر   پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے سر پرست اعلیٰ رانا ابرار حسین کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے عمل میں وکلاء کا کردار کلیدی ہے، اور وقت کا تقاضا ہے کہ جدید قانونی اصلاحات اور ٹیکنالوجی کو نصاب اور عملی تربیت کا حصہ بنایا جائے۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان اور حکومتِ پنجاب کو تارکین وطن کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام جیسے قانون سازی پر مبارک باد دی۔
شرکائے تقریب:تقریب میں معزز قانونی شخصیات نے شرکت کی جن میں جاپان ، قطر سے حماد فاروقی ، جرمنی سے میاں حنیف ، یو اے ای سے  چوہدری شفیع   سعودی عرب سے اظہر ملک اور فیض ابو تراب، وکلاء کی جانب سے راجہ خرم شہزاد ، شفقت چوہان ، یونس نول ، ناہید بیگ، سونیا جدون ، میڈیا کی جانب سے افتخار احمد ، عمران یعقوب ، تحسین رانا ، اور رحمن اکرم نے شرکت کی۔ 
تقریب کے آخر میں مہمانوں کی پرتکلف عشائیے سے تواضع کی گئی۔ بیرسٹر امجد ملک نے رانا ابرار حسین کو شیلڈ بھی پیش کی۔ تمام شرکاء کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے دورے کی دعوت دی اور یقین دلایا کہ کمیشن کے دروازے تمام اوورسیز پاکستانیوں اور وکلاء کے لیے یکساں طور پر کھلے ہیں۔